چمن بارڈر پر باب دوستی گیارہویں روز بھی بند ،پاک افغان دوطرفہ تجارت معطل

چمن بارڈر پر باب دوستی گیارہویں روز بھی بند ،پاک افغان دوطرفہ تجارت معطل

  

اسلام آباد(آن لائن)چمن بارڈر پر باب دوستی گیارہویں روز بھی بند ہونے سے پاک افغان دوطرفہ تجارت اور ہر قسم کی آمدورفت بھی معطل ہے۔ تجارت نہ ہونے کی وجہ سے دونوں اطراف کے تاجروں کو بھاری نقصان ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے تفصیل کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی کھولنے سے متعلق سرحدی فورسز کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہونے کی وجہ سے سرحد آج گیارہویں روز بھی بند ہے ، باب دوستی کھولنے سے متعلق سرحدی فورسز کے درمیان دوبارہ کوئی باضابطہ رابطہ بھی نہیں ہو سکا ہے۔باب دوستی کی بندش سے نیٹو سپلائی،ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہرقسم کی تجارت اور پیدل آمدورفت بھی معطل ہے ، سرحد کے دونوں جانب سیکڑوں شہری بھی پھنس گئے ہیں۔سیکڑوں مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی کھولنے سے متعلق فیصلہ پاک افغان اعلیٰ حکام ہی کریں گے۔

مزید :

کامرس -