جولائی کے دوران جیولری کی قومی برآمدات میں 41 فیصد کا نمایاں اضافہ
اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال 2016-17 ء میں جولائی کے دوران جیولری کی قومی برآمدات میں 41 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2016 ء کے دوران 0.640 ملین ڈالر کی جیولری برآمد کی گئی ٗ گزشتہ مالی سال میں جولائی 2015 ء کے دوران جیولری کی برآمدات سے 0.454 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا، اسطرح جولائی 2015ء کے مقابلہ میں جولائی2016 ء کے دوران جیولری کی ملکی برآمدات میں 40.97 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔