رواں مالی سال کے دوران موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 16.54 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے دوران موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 16.54 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال کے دوران ملک میں موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 16.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پی بی ایس کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2015ء سے جون 2016ء کے عرصہ کے دوران 20 لاکھ 71 ہزار 123 یونٹس موٹر سائیکلوں کی پیداوار حاصل ہوئی جبکہ اس سے قبل مالی سال کے دوران یہ شرح 17 لاکھ 77 ہزار 251 یونٹس تھی ۔ مالی سال 2015-16ء کے دوران ملک میں بڑے پیمانے کی صنعتوں کے شعبہ کی پیداوار میں مجموعی طور پر 3.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -