آج تک جو بھی گیت پیش کیا اسے پذیرائی ملی ہے ‘ عارف لوہار
لاہور( آن لائن )گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ زندگی میں جو پل بھی اچھے طریقے سے گزر جائے وہ بھی ایک نعمت ہے ،آج تک جو بھی گیت پیش کیا ہے اسے پذیرائی ملی ہے جس سے بڑا حوصلہ ملتا ہے۔ عارف لوہار نے کہا کہ ’’ جگنی ‘‘ کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور میں پاکستان سمیت دنیا میں جہاں بھی جاتا ہوں اس کی لازمی فرمائش آتی ہے اس لئے سنانی پڑتی ہے آج جو کچھ بھی ہوں پاکستان کی وجہ سے مجھے اس پر فخر ہے ہر وقت وطن کی سلامتی کی دعائیں مانگتا ہوں