حامد سلمان عبدالستار ایدھی پر فلم بنائیں گے مرکزی کردار کیلئے نصیر الدین شاہ کا انتخاب

حامد سلمان عبدالستار ایدھی پر فلم بنائیں گے مرکزی کردار کیلئے نصیر الدین ...
 حامد سلمان عبدالستار ایدھی پر فلم بنائیں گے مرکزی کردار کیلئے نصیر الدین شاہ کا انتخاب

  

لاہور( فلم رپورٹر) فلم پرڈیو سر حامد سلمان عبدالستار ایدھی پر فلم بنائیں گئے۔عبددالستار ایدھی کو کردار نصیر الدین شاہ کرینگے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلم پروڈیو سر حامد سلمان نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی انسان دوست شخصیت کے ذریعے امن،محبت ،انسانیت اور بھائی چارے کا فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان معیار بہتر کرنے کیلئے فلم بنائی جا رہی ہے ۔ایدھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہ فلم بنائی جا رہی ہے جس کا نام ’’ آئی ایم ایدھی‘‘ ہو گا۔وہ لاہور پریس کلب میں فلم رائٹر محمد عمر،ملک زاہد مصفطیٰ ،عطاء شاہکار،اسد اللہ شاہ اور خدیجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا اب پاکستان کی فلم انڈسٹری کو مار دھاڑ والی فلموں کی بجائے اچھی اور معیاری فلموں کی ضرورت ہے اس کیلئے نوجوان نسل کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ہم یہ فلم اپنے طور پر بنا رہے ہیں اس میں حکومت کی کوئی سرپرستی حاصل نہیں ہے ۔فلم کا جو معاوضہ حاصل ہو گا اس کا 10فیصد ایدھی فاؤ نڈیشن کو بطور ہدیہ پیش کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -