گلوکارہ سائرہ ارشد تین روز کے لئے کراچی روانہ ہوگئیں
لاہور( این این آئی)گلوکارہ سائرہ ارشد تین روز کے لئے کراچی روانہ ہوگئیں۔ اپنے قیام کے دوران سائرہ ارشد ایک انٹر ٹینمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام منعقدہ شو میں پرفارم کرنے کے علاوہ ایک ڈرامہ سیریل کا ٹائٹل سانگ بھی ریکارڈ کرائیں گی ۔گلوکارہ سائرہ ارشد کراچی میں تین روز قیام کے بعد واپس لاہور آ جائیں گی ۔