محبت پانے کیلئے اپنا کیرئیربھی قربان کردوں گی، کترینہ کیف

محبت پانے کیلئے اپنا کیرئیربھی قربان کردوں گی، کترینہ کیف
 محبت پانے کیلئے اپنا کیرئیربھی قربان کردوں گی، کترینہ کیف

  

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ محبت کو پانے کے لیے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف جو مختلف اداکاروں کے ساتھ گہری دوستی کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اوراپنے دلچسپ بیانات سے مداحوں کو محظوظ بھی کرتی رہتی ہیں، ان کا کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کرئیراورمحبت یا شادی کے درمیان ایک چیز کا انتخاب کرنا پڑجائے تو وہ اپنی محبت کے آگے اپنا بہترین کرئیرقربان کردیں گی۔کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہوں اور اس کے ساتھ شادی کی خواہش بھی ہو تو کچھ بھی سوچے سمجھے بغیر شادی رچا لوں گی اور گھرپررہ کر بچوں کوسنبھالوں گی۔ مردوں کے اپنے کرئیر پرزیادہ توجہ دینے اورشادی سے دور بھاگنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بالی ووڈ حسینہ کا کہنا تھا کہ چاہے وہ مرد ہو یا خاتون شادی ان کا ذاتی معاملہ ہوتا ہے اور اس حوالے سے وہ خود ہی بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔بالی ووڈ سپر اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ بہت سی خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو شادی کرنے کے بجائے اپنے کرئیر پر زیادہ توجہ دینے کی خواہشمند ہوتی ہیں، بالکل اسی طرح بہت سے مرد بھی ہوتے ہیں جو کرئیر پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہیں لیکن اگر فطری طور پر بات کی جائے تو خواتین زیادہ اپنے خاندان کی جانب مائل ہوتی ہیں اور اپنے شوہر اور بچوں کا خیال رکھتی ہیں، خواتین مختلف چیزوں کو مختلف اندازمیں دیکھتی ہیں لیکن اگر مجھ سے اس حوالے سے پوچھا جائے تو میں دونوں چیزوں کو منتخب کرنا چاہوں گی۔

مزید :

کلچر -