چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کی جہانگیر خان کی قیادت میںیونین کے وفد سے ملاقات

چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کی جہانگیر خان کی قیادت میںیونین کے وفد سے ...
چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کی جہانگیر خان کی قیادت میںیونین کے وفد سے ملاقات

  

لاہور(فلم رپورٹر )پاکستان ٹیلیویژن لاہور سینٹر میں چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی سے پی ٹی وی سنٹرل ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے مرکزی صدر جہانگیر خان کی قیادت میں متاثرہ ملازمین اور یونین کے عہدیداران کے ایک وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات میں یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے ادارے میں سینکڑوں ملازمین کو مستقل کئے جانے پر وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید،چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی،سابق ایم ڈی سیّد عمران گردیزی اور ایم ڈی پی ٹی وی میڈیم صبا محسن کا شکریہ ادا کیا ۔یونین کے مرکزی صدر اور وفد کے شرکأ نے چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی سے اپیل کی ہے کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے پی ٹی وی میں خدمات انجام دینے والے وہ ملازمین جو تھرڈ ڈویژن اور اوور ایج ہونے کی وجہ سے مستقل نہیں ہو سکے انہیں بھی جلد مستقل کیا جائے ۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی وی کو بتایاکہ اس سے قبل بھی پی ٹی وی میں 1997اور 2008میں ایسے ملازمین کو مستقل کیا جا چکا ہے ۔چیئرمین عطاالحق قاسمی نے وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان ملازمین سے امتیازی سلوک نہیں ہو گا اورانہیں جلد مستقل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

مزید :

کلچر -