سلمان خان کا ساشل میڈیا پر انوپم کھیر سے مذاق

سلمان خان کا ساشل میڈیا پر انوپم کھیر سے مذاق
 سلمان خان کا ساشل میڈیا پر انوپم کھیر سے مذاق

  


ممبئی( آن لائن )بالی ووڈ سپر سٹارسلمان خان نے سینئر اداکار انوپم کھیر کا مذاق بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے 61 سالہ اداکار انوپم کھیر کی جم میں ورزش کرتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اوپر والا باقی باڈی بلڈرز کی خیر کرے۔ اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کے کمنٹس کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اکثر نے اس عمر میں بھی اداکار کے فٹ ہونے کی تعریف کی۔واضح رہے کہ سلمان خان سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھی اداکاروں سے مزاح بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

مزید : کلچر