حیدرآباد،لطیف آباد چار نمبر پر مبینہ پولیس مقابلے میں تین زخمی ڈاکو گرفتار ،اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

حیدرآباد،لطیف آباد چار نمبر پر مبینہ پولیس مقابلے میں تین زخمی ڈاکو گرفتار ...
حیدرآباد،لطیف آباد چار نمبر پر مبینہ پولیس مقابلے میں تین زخمی ڈاکو گرفتار ،اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

  

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حیدرآباد کے علاقے لطیف آبادچار نمبر میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکوﺅں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ناکے پر ڈاکوﺅں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی اور جوابی کاروائی میں تینوں ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیاہے اورہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔پولیس کا کہناتھا کہ ڈاکوﺅں کے قبضہ سے تین پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے ۔

مزید :

حیدرآباد -