کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں ’’مس ویٹ پاکستان ‘‘کے آڈیشنزمکمل

کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں ’’مس ویٹ پاکستان ‘‘کے آڈیشنزمکمل
کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں ’’مس ویٹ پاکستان ‘‘کے آڈیشنزمکمل

  


لاہور (فلم رپورٹر) دنیا بھر میں ہیئر ریموونگ کریمز کے شعبے میں نمایاں مقام رکھنے والے برانڈ ویٹ نے اپنے رئیلٹی شو مس ویٹ پاکستان کے لیے آڈیشنز مکمل کرلئے۔ مس ویٹ پاکستان کے لیے منعقد کیے گئے اس آڈیشنز میں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں سے آئی ہوئی لڑکیوں نے حصہ لیا جبکہ آڈیشنز میں ججز کے فرائض معروف اداکارہ، عائشہ خان،آمنہ شیخ، تاپو جویری کے ہمراہ فائزہ انصاری نے اداکیے۔ اس موقع پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے ویٹ کی برانڈ منیجر ماہا چنگیز نے بتایا کہ آڈیشنز میں ہر شہر سے 4لڑکیوں سمیت ٹوٹل 12لڑکیوں کو منتخب کیا گیاہے جو کہ سری لنکا کے انتہائی خوبصورت ساحل بین ٹوٹا میں ہونے والے شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ وہاں ہونے والے مقابلوں میں ان لڑکیوں کو ویٹ کی جانب سے معروف شخصیات اور بہترین تربیت کاروں سے تربیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، جس میں انہیں اپنے آپ کو کیسے تبدیل کیا جائے، اس کی خصوصی ٹریننگ دی جائے گی ، اس تربیت کا مقصد ان لڑکیوں کوایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ اپنے آپ کو تبدیلی کے ساتھ پیش کرنے کا ہنر سیکھ سکیں گی۔ جس کے بعد انہیں مس ویٹ پاکستان کے ہونے والے مقابلے میں شریک کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مس ویٹ پاکستان مقابلے کا مقصد ہر پاکستانی لڑکی کو خوبصورت دکھنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ جس کے بعد انہیں ویٹ کی برانڈ سفیر مقرر کیے جانے کا موقع مل سکے گا۔ جس کے طے شدہ معاہدے کی مالیت 10لاکھ روپے ہوگی۔

مزید : کلچر