جمہوری نظام کے خلافسازش کرنے والے ناکام ہو نگے،شازیہ طارق

جمہوری نظام کے خلافسازش کرنے والے ناکام ہو نگے،شازیہ طارق

  

لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شازیہ طارق نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے والے ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کا وقت ہے ۔جمہوری نظام کے خلاف سازش کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔دھرنوں اور احتجاجی تحریکوں کے بعد حکومت کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے ۔پاکستان کی عوام نے مفاد پرست جاگیر داروں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ۔جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست عمران خان کا وطیرہ بن چکی ہے ۔کنٹینر اور انقلاب کے نام پر کاروبار چلانے والے ملک کو نقصا ن پہنچا رہے ہیں ۔ حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبے جاری رکھے گی احتجاج کی سیاست نے ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے ۔عوام ان مفاد پرست سیاستدانوں کی اصلیت جان چکی ہے۔

ان کے جھوٹے نعرے وقت کا ضیاء ہیں۔ دھرنے والے گھبرائیں نہیں بے رحمانہ احتساب وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ہوگا۔اب کسی کو کہیں بھاگنے کا موقع نہیں دیا جائے گا، عمران خان صحیح کہتے ہیں کہ ٹیکس چور کسی کا احتساب نہیں کرسکتاکیونکہ وہ خود ٹیکس چور ہیں۔پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ، 2018ء میں بھی ن لیگ ہی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر حکومت بنائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -