پنجاب اسمبلی کا کورم مسلسل پورانہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے،نوشین حامد

پنجاب اسمبلی کا کورم مسلسل پورانہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے،نوشین حامد

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے اراکین پنجاب اسمبلی نے بغاوت کردی ہے جس وجہ سے وہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کئے ہوئے ہیں پنجاب اسمبلی کا مسلسل کورم پورا نہ ہونا حکومت کی بڑی ناکامی ہے۔مسلم لیگ ن میں باغی اراکین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں یہ اراکین مسلسل شرکت نہ کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں ۔پنجاب حکومت کی مشینری انہیں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں لانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ان اراکین کو ڈرایا جارہا ہے کہ اگر وہ اس اجلاس میں شریک نہ ہوئے تو ان کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

اس کے باوجودیہ اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہورہے ۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین کی عدم شرکت مسلم لیگ ن کی بطور جماعت مزاج اور فہم کو ظاہر کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 22اگست سے شروع ہونے والے اس اجلاس میں عوام کی لئے اب تک کچھ نہیں کیا گیا ۔حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے قیمتی وقت اور روپیہ ضائع ہورہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4