عوام کرپشن کے خلاف3 ستمبر کی ریلی کامیاب بنائیں،یاسر گیلانی

عوام کرپشن کے خلاف3 ستمبر کی ریلی کامیاب بنائیں،یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ عوام کرپشن کے خلاف 03 ستمبر کی ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیں کرپٹ حکمرانوں سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے اور لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے میں بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) نے غریب آدمی کو تسلیوں اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

‘ تحریک انصاف لاہور میں عوامی امنگوں کے مطابق کرپشن کے خلاف عالیشان ریلی نکالے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ( ن)نے نااہلیوں اور ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔