دہشتگردوں کے نام پر بیگناہوں کا قتل افسوسناک ہے،عبید الرحمن عباسی

دہشتگردوں کے نام پر بیگناہوں کا قتل افسوسناک ہے،عبید الرحمن عباسی

  

لاہور(خبر نگار)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ عبید الرحمن عباسی نے کہا کہ حالیہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور دہشت گردی کے نام پر بے گناہ لوگوں کا قتل افسوس ناک ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کو شہید کرنے والے لوگ اللہ کے غضب کو دعوت دے رہے ہیں پاکستان میں خواتین کی عصمت دری کرنا مہنگائی لوڈشیڈنگ اور بچوں کا اغوا ہونا اور دہشت گردی یہ سب عام بات بن چکی ہے حکومت کوان سب چیزوں پر کنٹرول کر لینا چاہئے اور عوام کو ان سب پر ریلیف ملنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ مسلمانوں پر دہشت گردی کی مہر لگا کر ان کا قتل عام کروا رہا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے مسلمانوں کے خلاف کھلی جنگ شروع کر رکھی ہے۔

امریکی جنگ سے صرف پاکستان کی سا لمیت اور خود مختاری کو ہی خطرہ نہیں ہے بلکہ اس جنگ سے ہمارا نظام زندگی ہمارے نوجوانوں کا مستقبل اور اب تو ہماری خواتین کی عصمت چادر اور چار دیواری کو بھی سنگین خطرات لاحق ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -