صحت میں جدت او رکاروباری مواقع کی فراہمی کے موضوع پر ورکشاپ

صحت میں جدت او رکاروباری مواقع کی فراہمی کے موضوع پر ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نامیاتی خوراک اور صحت میں جدت اور کاروباری مواقع کی فراہمی کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقادنیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں کر رہا ہے جس کے مہمان خصوصی رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی ہونگے ۔دیگر شرکاء میں مختلف یونیورسٹیویوں کے وائس چانسلرز، سائنسدان، بین الاقوامی ڈونرز اور سماجی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
ورکشاپ کا مقصد انسانوں کے بدلتے ہوئے لائف اسٹائل، ان کی بڑھتی ہوئی پریشانیاں اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جدوجہد کی وجہ سے صحت میں پیدا ہونے والی مشکلات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔