ڈپلومہ آفانفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان

ڈپلومہ آفانفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان

لاہور(خبرنگار) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے اپنے زیر انتظام ڈپلومہ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے رجسٹریشن/ داخلہ برائے سال 2016-17کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سنگل فیس کے ساتھ اداروں میں داخلہ کے لیے پانچ ستمبر فیس جمع کروانے کے لئے 10ستمبرجبکہ رجسٹریشن فارم دفتر بورڈ میں جمع کروانے کے لیے 15ستمبرمقرر کی گئی ہے۔ اسطرح ڈبل فیس کے ساتھ 17ستمبراور ٹرپل فیس کے ساتھ 30ستمبرجبکہ دفتر بورڈ میں 27ستمبراور 7اکتوبرتک رجسٹریشن فارم بمعہ بنک چالان جمع کروائے جا سکتے ہیں ۔

مزید معلومات کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pk وزٹ کی جا سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4