استحکام پاکستان کیلئے محب وطن طبقات متحد ہو جائیں،ارشد قادری

استحکام پاکستان کیلئے محب وطن طبقات متحد ہو جائیں،ارشد قادری

لاہور(خبرنگار) انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب (شمالی)کے ناظم محمد ارشد قادری نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان کیلئے محب وطن طبقات متحد ہو جائیں۔ الطاف حسین اور اس کے پیروکار قومی مجرم ہیں۔ ملک دشمنوں کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے محبت پاکستان کے جذبے کو پھیلانے کی ضرور ت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاؤالدین سے واپسی پر لاہور میں سٹوڈنٹ سیکرٹریٹ ایوان خیر میں مختلف طلباء وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انکے ہمراہ نائب ناظم پنجاب راجہ منصور اقبال،جنرل سیکریڑی پنجاب سید عزیز بخاری ،پریس سیکریڑی پنجاب محمد اکرم رضوی ،ناظم ضلع عامر اسماعیل بھی تھے ۔

ارشد قادری نے کہا کہ انسانیت کا دشمن بھار ت خطے کا امن تباہ کررہا ہے، دنیا کے تمام ممالک پراکسی وار ز ختم کریں۔

،دہشتگردوں کے خلاف حکومت اور اپوزیشن یکسو ہو جائیں۔انہوں نے کہا امریکہ اور بھارت دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4