وائلڈ لائف انسپکٹر رانا یونس کا انتقال بیٹے کیلئے ملازمت کا اعلان

وائلڈ لائف انسپکٹر رانا یونس کا انتقال بیٹے کیلئے ملازمت کا اعلان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)وائلڈ لائف انسپکٹر رانا محمد یونس حرکت قلب بند ہونے کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ،پانچ بیٹے اور چھ بیٹیاں چھوڑی ہیں۔مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں کوٹ جواہرسنگھ تحصیل چونیاں میں دفن کر دیا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان مرحوم کے آبائی گاؤں کوٹ جواہر سنگھ تحصیل چونیاں گئے اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔انہوں نے مرحوم کے بیٹے کو فوری طو رپر 17-Aکے تحت ملازمت دینے کا اعلان کیا۔

۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -