علم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،ڈاکٹر خالدہ کوثر
لاہور( پ ر) تعلیم حاصل کرنا ہر فردپر فرض ہے،علم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خالدہ کوثر ممبر فاطمۃ الذہرہ قرآن فاؤنڈیشن و صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین یوسی 230نے ممتاز صحافی اور دانشور عبدالطیف بیگ سے ایک گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے ادارہ میں بچوں اور بچیوں کو مفت دینی اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ سلائی کڑھائی کا ہنر بھی سکھایا جا رہا ہے۔