واحد کاشمیری ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

واحد کاشمیری ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

لاہور(پ ر)ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات میں واحد کاشمیری کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کیا گیا۔بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد واحد کاشمیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی تمام دوستوں کی کاوش کا نتیجہ ہے۔ میں تمام عہدیداران اور ممبر ان کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس عہدے پر دوبارہ منتخب کیا۔واحد کاشمیری نے مزید کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ جس طرح ہم نے پہلے مل کر تمام مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا آئندہ بھی اس مشن کو جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں شانہ بشانہ آپ کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہوں گا۔آخر میں ہوٹل اینڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے تمام ممران نے واحد کاشمیری کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مباکباد دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4