الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر مودی کی ترجمانی ہے،شان قادری
لاہور ( پ ر) انجن غلامان مصطفی ؐ و قادری فورم کے زیر اہتمام دفاع پاکستان سیمینار سیکرٹری ایٹ جمعیت مشائخ پاکستان 10 شالامار روڈ لاہور پر ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے دینی و سماجی رہنما محمد شان علی قادری ، پیر سید غالب حسین شاہ نقشبندی مجددی ، پیر سید صوفی محمد اکبر علی شاہ نقشبندی مجددی ، پیر صوفی طارق محمود نقشبندی ، علامہ قاری محمد عمر سکندر مجددی ، ڈاکٹر سید قاری نور المصطفیٰ قادری اور مولانا سید دولت علی شاہ گیلانی قادری و دیگر نے نریندر مودی اور الطاف حسین کی اسلامی جمہوریہ پاکستان مخالف تقریر اور میڈیا پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے پاکستان مخالف شر پسند عناصر کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔