یوتھ فورم فار م کشمیر نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی

یوتھ فورم فار م کشمیر نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی

  

لاہور( پ ر)یوتھ فورم فار کشمیرکے زیر اہتمام کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف جاری احتجاجی تحریک کے سلسلہ میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی ریلی کا آغاز ایوان کشمیرلاہور سے کیا گیا جو کینال روڈ،مال روڈ گورنر ہاؤس ،پنجاب اسمبلی سے ہوتی ہوئی لاہور پریس کلب کے سامنے جا کر اختتام پذیر ہوئی ،جس میں یوتھ فورم فار کشمیر کے سینکڑوں رضا کاروں نے شرکت کی ۔لاہور پریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر گذشتہ 69سالوں سے غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے ،موجودہ بھارتی حکمرانوں نے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے کیلئے ظلم و جبر اور سفاکیت کی انتہا کر دی ہے۔

،بھارتی درندوں نے تمام عالمی اور انسانی حقوق کو روند تے ہوئے اور اخلاقی اقدار کو پائمال کرتے ہوئے وادی کشمیر میں خونی کی ہولی کھیلنے کا مزموم سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں قابض آٹھ لاکھ بھارتی مسلح افواج کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے ،روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں کشمیریوں کوشہید اور زخمی کیا جارہا ہے مودی یاد رکھو تمہارا یہ ظلم و جبر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکتا ،یوتھ فورم فار کشمیر عالمی وملک گیر سطح پر بھارتی درندگی اور دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کیلئے احتجاجی تحریک چلا رہی ہے اور جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں مل جاتا ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -