سرکاری اور نجی سکولوں میںیکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے،رانا تنصیر

سرکاری اور نجی سکولوں میںیکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے،رانا تنصیر

  

لاہور(پ ر) جوائنٹ یوتھ ویلفیئر فاؤ نڈیشن کے صدر رانا تنصیر نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے۔تعلیم کے نظام میں بہتری کے بغیر ہماری آنے والی نسلیں اعلی تعلیم سے محروم رہیں گئی۔سرکاری سکولوں کو پیف کے حوالے کرنے کی بجائے اساتذہ کی ٹریننگ کرائی جائے ۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیوںں کا خاتمہ خوش آئندہے ۔اساتذہ ہمارے معاشرے کا اہم جز وہیں ان کو عزت اور بنیادی سہولیات فراہم کیے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا پنجاب جیسے ترقیافتہ صوبے میں صحت کی سہولیات ناپید ہونا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔فاؤ نڈیشن غریب اور مستحق بچوں کو فری تعلیم مہیا کررہی ہے۔ پینے کے صاف پانی کیلئے فلٹریشن پلانٹس پر تیزی سے کا م جاری ہے ۔خدمت خلق کرنبے سے دل کو راحت اور سکون ملتا ہے ۔عید کے بعد فلتریشن پلانٹس کا کام مکمل ہو جائے اور علاقہ کے رہائشی کو درینہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔اس وقت سوسائٹی کے زیر اہتمام سینکرڑوں بچوں کو فری تعلیم،سکول یونیفارم ،کتابیں اور دیگر سٹیشنری کی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں یہ سب کچھ مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہو رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -