بھارت کے بھگت ہماری قومی حمیت کو نہ للکاریں،ناصر اقبال

بھارت کے بھگت ہماری قومی حمیت کو نہ للکاریں،ناصر اقبال

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورمحمدفاروق چوہان، ندیم اشرف،آصف چٹھہ،سلمان پرویز ، تنویر خان ، میاں زاہدلطیف،مرکزی نائب صدرمحمداکرم رضوی ، صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدر کراچی یونس میمن، صدرپنجاب محمد یونس ملک ،صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدر فیصل آبادندیم مصطفی ،صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ بھارت کے بھگت ہماری حمیت کونہ للکاریں۔اگرانہیں بھارت کی بھگتی میں مزاآتاہے تووہیں چلے جائیں ۔ ریاست ماں ہوتی ہے اورجوماں کوگالی دے وہ انسان نہیں ہوسکتا۔ بھارت کی گودمیں بیٹھ کرپاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے بھارت کے اندر مسلمانوں کی حالت زارکیوں یادنہیں رکھتے۔ پاکستان کیخلاف بھارت ،اسرائیل اورامریکہ سے مددطلب کرنیوالے اپنے باپ داداکی ارواح کوتڑپارہے ہیں۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ افغانستان کی منتخب قیادت کاپاکستان کی بجائے انتہاپسند اوراسلام دشمن بھارت کواپنادوست سمجھنا ا سلامی تعلیمات سے انحراف ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -