تھائی ایئرویز کے خسارے میں نمایاں کمی
تھائی لینڈ کی فضائی کمپنی ’’ تھائی ایئرویز انٹرنیشنل‘‘ نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس کے خسارے میں بڑی حد تک کمی ہوئی جس کی وجہ تیل کی گرتی قیمتیں اور ڈھانچہ جاتی تبدیلی سے ہونے والی آمدنی ہے۔اپریل سے جون کے دوران اس کا خسارہ 2.92 ارب بھات (84.15 ملین ڈالر) رہا جبکہ 2015 ء کی دوسری سہ ماہی میں خسارے کی مالیت 12.8 ارب بھات رہی تھی۔