ڈرائیور کے بغیر ٹرک مارکیٹ میں لانے کا اعلان
امریکی آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنی ’’ اوبر‘‘ نے ڈرائیور کے بغیر چلنے والے ٹرک مارکیٹ میں لانے کا اعلان کردیا۔کمپنی کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا جب وہ پہلے ہی سویڈش موٹر ساز کمپنی کے ساتھ 300 ملین ڈالر مالیت کی بغیر ڈرائیور کاروں کی فراہمی کا معاہدہ کر چکی ہے۔اوبر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تراوس کلانک نے ایک بیان میں کہا کہ اگر اس معاہدے پر عملدرآمد ہوگیا تو یہ ہماری بڑی کامیابی ہوگی۔