چینی کمپنی29ارب ڈالر کا قرضہ لے گی

چینی کمپنی29ارب ڈالر کا قرضہ لے گی

چین کی سٹیل کمپنی ’’ بوہائی سٹیل‘‘ نے مقامی امداد کے حصول کیلئے 28.9 ارب ڈالر کا قرضہ پلان تیار کرلیا۔بوہائی سٹیل اپنے مجوزہ منصوبے کے تحت مقامی حکومت کے بیل آؤٹ فنڈ سے 28.9 ارب ڈالر قرضہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی جس کا مقصد اس کے قرضوں کو ری شیڈول کرنا ہے۔ بوہائی سٹیل 2010 ء میں چار پیداواری اداروں کے اشتراک سے قائم کی گئی تھی جس کے ذمہ اس وقت 105 اداروں کے 192 ارب یوان (28.9 ارب ڈالر) واجب الادا ہیں۔

مزید : ایڈیشن 2