چین‘ زرمبادلہ کی فروخت 150 فیصدبڑھ گئی

چین‘ زرمبادلہ کی فروخت 150 فیصدبڑھ گئی

چین نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران بینکوں کی جانب سے غیر ملکی زرمبادلہ کی فروخت میں 150 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ یوان کی شرح تبادلہ میں کمی کے باعث غیر ملکی زرمبادلہ کی طلب میں اضافہ ہے۔جولائی کے دوران بینکوں نے 143 ارب ڈالر مالیت کا زر مبادلہ فروخت کیا جبکہ بینکوں کی جانب سے خریدے گئے زرمبادلہ کی مالیت 111.3 ارب ڈالر کے برابر رہی اس طرح خالص فروخت کی مالیت 31.7 ارب ڈالر رہی جو جون کی خالص فروخت (12.8 ارب ڈالر) کی نسبت 150 فیصد سے زیادہ ہے۔

مزید : ایڈیشن 2