آلات جراحی کی عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ

آلات جراحی کی عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ

  

آلات جراحی کی عالمی مارکیٹ کا سالانہ حجم 17 ارب ڈالر ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کا حصہ 2 فیصد کے قریب ہے جو اس کی استعداد سے کہیں کم ہے۔ پاکستان میں تیار کئے جانے والے آلات جراحی کا بڑا حصہ انٹرنیشنل برانڈز کو فروخت کیا جاتا ہے جو اپنے نام سے ان کو عالمی منڈی میں فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے آلات جراحی کی عالمی منڈی میں پاکستان کی براہ راست تجارت کا تناسب کم ہے۔ کئی بین الاقوامی برانڈز اپنے ممالک میں پیداواری یونٹس بند کر رہے ہیں کیونکہ انہیں پاکستان سے بہترین معیار کے آلات جراحی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 2 -