27لاکھ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے
گزشتہ سال 27لاکھ رجسٹرڈ افراد نے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے، گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد کے خلاف تاحال کوئی ٹھوس کاروائی نہیں کی جاسکی۔گزشتہ 10 سال کے دوران 17لاکھ نئے افراد نے این ٹی این نمبرز حاصل کیے جبکہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی مقدار میں صرف لگ بھگ تین لاکھ افراد تک اضافہ ممکن ہوا، ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق 2006 میں 20 لاکھ 79 ہزار کے پاس این ٹی این نمبر تھا مگر صرف 7 لاکھ 27 ہزار افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔