کسٹمز ڈیوٹی کی وصولیاں 32.6 فیصد بڑھ گئیں

کسٹمز ڈیوٹی کی وصولیاں 32.6 فیصد بڑھ گئیں

  

گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی وصولیوں میں 32.6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جس کا بنیادی سبب ایس آر اوز کا خاتمہ ہے اس کے علاوہ کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ بھی وصولیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوا ٗ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں مجموعی طور پر 418.2 ارب روپے اور نیٹ 406.2ارب روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں ۔

مزید :

ایڈیشن 2 -