گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز جعلی نیٹ ورک پکڑے گئے

گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز جعلی نیٹ ورک پکڑے گئے

  

لاہور(خبر نگار) سوئی نادرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے نئے جی ایم قیصر مسعود کے حکم پر لاہورریجن میں گیس چوروں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اورتعیناتی کے پہلے ہفتہ کے دوران ٹاسک فورس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی گیس چوری پکڑلی اور گیس چوری کے نئے قانون کے تحت مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے جس سے گیس چوری کی شرح میں کمی واقع ہو گی ،گیس کمپنی لاہور ریجن کے نئے جی ایم قیصر مسعود کے مطابق چیف انجینئر عمران الطاف ساہی کی نگرانی میں ٹاسک فورس کی ٹیموں نے شالیمار ٹاؤن ،لکھو ڈیر ،بند روڈ ،چندیاں پنڈ سے جعلی نیٹ ورک پکڑے گئے ہیں جبکہ دو ہاؤسنگ کالونیوں سے بائی پاس کے ذریعے گیس چوری پکڑی گئی ہے اس طرح دو فیکٹریوں میں بھی بڑے پیمانے پر ہونے والی گیس چوری پکڑی گئی ہے عمران الطاف ساہی کے مطابق سمال انڈسٹریز ہاؤسنگ کالونی میں چھاپہ مارا گیا تو وہاں پر ایک بائی پاس کے ذریعے ایک بہت بڑا جعلی نیٹ ورک پکڑا گیا جس میں ایک ہزار فٹ کی جعلی سپلائی لائن بچھائی گئی تھی ۔اس طرح چنڈیاں گاؤں میں 20گھروں کا جعلی نیٹ ورک پکڑا گیا جبکہ بیدیاں روڈ پر 200گھروں کا جعلی نیٹ ورک پکڑا گیا ہے اور اس کے ساتھ فردوس مارکیٹ میں چھاپے کے دوران 5گھروں کا جعلی نیٹ ورک پکڑلیا ۔جبکہ شالیمار ٹاؤن میں نمکو فیکٹری میں گھریلو گیس میٹر سے جبکہ بند روڈ پر ایک ایلومینیم فیکٹری سے بھی گھریلو گیس میٹر اور شالیمار ٹاؤن میں 6گھروں کا جعلی نیٹ ورک پکڑا گیا ہے گیس کمپنی لاہور ریجن کے نئے جی ایم قیصر مسعود کے مطابق جعلی نیٹ ورک اور بائی پاس کے ذریعے چوری ہونے والی گیس پر سب سے زیادہ فوکس اور کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -