سیاسی تجزیہ نگار سلمان عابد کی کتاب ’’دہشت گردی ۔۔۔ ایک فکری مطالعہ‘‘ شائع

سیاسی تجزیہ نگار سلمان عابد کی کتاب ’’دہشت گردی ۔۔۔ ایک فکری مطالعہ‘‘ ...

لاہور(پ ر) معروف دانشور، سیاسی تجزیہ نگار اور مصنف سلمان عابد کی کتاب ’’دہشتگردی ۔۔۔ ایک فکری مطالعہ‘‘ شائع ہو گئی ہے۔ اردو زبان میں دہشتگردی کے حوالے سے لکھی جانے والی یہ پہلی جامع کتاب ہے۔ کتاب میں پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کے حوالے سے حساس اور اہم معاملات سے متعلق مسائل، مشکلات اور حکمت عملیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے ۔ کتاب مختلف اعداد و شمار ، حوالہ جات ، قومی دستاویزات کی مدد سے تحقیقی بنیادوں پر لکھی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1