حکمرانوں کے بیانات سے وطنی دشمنی کی بو آرہی ہے،اشرفبھٹی

حکمرانوں کے بیانات سے وطنی دشمنی کی بو آرہی ہے،اشرفبھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ یوں لگتا ہے حکمران پاکستان کیخلاف سلطانی گواہ بن گئے ہیں۔ان کے بیانات سے وطن دشمنی کی بُو آناشروع ہوگئی ہے وہ فردوس پارک میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ بہتر ہوگااگرمیاں نوازشریف قومی اوربین الاقوامی امورپر بات اورتبصرہ کرتے وقت اپنے کسی ایڈوائزر سے ایڈوائز لے لیا کریں ۔میاں نوازشریف قومی وسائل اورقومی رازوں کی حفاظت نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ نادراکی رپورٹ منظرعام پرآنے سے این اے125میں دھونس دھاندلی کابھانڈا پھوٹ گیاہے،این اے 125،پی پی 155اور156میں فوری طورپرضمنی الیکشن کااعلان کیاجائے ۔پاناما لیگ والے الیکشن جیت کرنہیں بلکہ چھین کراقتدارمیں آتے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -