ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، نجم شاہ

ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، نجم شاہ

  

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ نے ٹیچنگ ہسپتالوں او رسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر جنیٹوریل سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کا کام مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیچنگ ہسپتالو ں کے پرنسپلز اور ہیڈ آف انسٹی ٹیوشن اپنے اداروں میں کلینیکل آڈٹ کا نظام شروع کریں ۔انہوں نے یہ ہدایات مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں جاری کیں۔اجلاس میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلرز کے علاوہ تمام سرکاری میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوشنز کے چیف ایگزیکٹوز اور ٹیچنگ ہسپتالو ں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عید الاضحی کے پیش نظر کانگو بخار کی روک تھام اور مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے تمام ہسپتال الرٹ رہیں ۔کانگو بخار کے مریض کے علاج اور کیس مینجمنٹ کے بارے عالمی ادارہ صحت اور دیگر ماہرین کا تیار کردہ پروٹوکول اور ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کیا جائے ۔مشیر صحت نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور نرسز کانگو کے مشتبہ مریض کا بھی علاج کرتے وقت مکمل حفاظتی کٹس استعمال کریں اور اس سلسلے میں ذرا بھی لا پروائی نہ برتی جائے ۔پروفیسر فیصل مسعود نے کہا کہ ڈینگی اور کانگو کے مریض میں فرق کرنے کے لئے ضروری معلومات او رپروٹوکول تمام ہسپتالو ں کو سرکولیٹ کر دیا گیا ہے اور ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ماہرین نے ڈاکٹرو ں کو تربیت بھی فراہم کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کے لئے ہسپتالوں میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس کو فنگشنل رکھا جائے ۔سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ نے ہدایت کی کہ پرنسپلز ،ایم ایس اور ڈائریکٹر فنانس باہمی رابطے کے ساتھ ہسپتالوں کے ترقیاتی کامو ں میں پر و ایکٹیو انداز میں کام کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -