نکاسی آب کے انتظام نہ ہونے سے سڑکیں تالاب بن گئیں،عابد صدیقی

نکاسی آب کے انتظام نہ ہونے سے سڑکیں تالاب بن گئیں،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو عوام کے مسائل کا ادراک نہیں یا پھر کوئی سروکار نہیں عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اپنی آمدن کا بڑا حصہ حکمرانوں کو ٹیکس کی صورت میں دینے کے باوجود سہولیات سے محروم ہیں۔

حکمران قوم کے پیسے سے بیرونی دوروں، اللوں تللوں اور ناکام منصوبوں پر خرچ کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے فنڈز کو لاہور پر خرچ کرنے کے باوجود شہر کی صورت حال ایک بارش نے قوم پر عیاں کر دی ہے سڑکوں اور پلوں پر بھاری سرمایہ تو خرچ کر دیا گیا ہے لیکن نکاسی آب کے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں لوگوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہ علاقے جہاں شدید بارش کے باوجود کبھی پانی کھڑا نہ ہوا تھا پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے گھنٹوں پانی کا نکاس نہ ہو سکا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -