بسنت جیسے خونی کھیل پر مکمل پابندی لگنی چاہیے،شیخ امین قادری

بسنت جیسے خونی کھیل پر مکمل پابندی لگنی چاہیے،شیخ امین قادری

  

لاہور(خبرنگار) آل پاکستان پتنگ متاثرین کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شیخ امین قادری کی زیر صدارت ہوا جس میں سید عمران کاظمی نے کہا کہ پتنگ بازی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی موجودگی میں اجازت مانگنا اور دینا توہین عدالت ہے جو حکومت پابندی کے 10 سالوں میں خلاف ورزی اور حادثات کو نہیں روک سکی وہ اجازت دے کر اس کے حادثات سے عوام کوکیسے بچا سکتی ہے۔ ایسے پروگرام کی وجہ سے مزید خلاف ورزیاں اور حادثات شروع ہو جاتے ہیں جس کے ذمہ دار اجازت مانگنے ہیں۔ حکومتی حلقوں میں بسنت کی خبریں گردش کرنے سے لاکھوں موٹر سائیکل شواروں کوزندگی کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے ، اس میں سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے اور بسنت جیسے خونی کھیل پر مکمل پابندی لگنی چاہیے تاکہ شہریوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -