پاکستان اب کسی میر جعفر اور میر صادق کا متحمل نہیں ہو سکتا،قاری زوار بہادر

پاکستان اب کسی میر جعفر اور میر صادق کا متحمل نہیں ہو سکتا،قاری زوار بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ پاکستان اب کسی میر جعفر اور میر صادق کا متحمل نہیں ہو سکتا سیاسی جماعتوں کا آپس میں اختلاف ہو سکتا ہے مگر ہم مادر وطن کو گالی ہر گز برداشت نہیں کرسکتے پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے والے ملک وملت کے غدار ہیں اور کسی بھی رعایت کے حق دار نہیں ۔ الطاف حسین اور اس کے ساتھی پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں وہ اسرائیل ،بھارت اور افغانستان سے پاکستان کو توڑنے کے لئے مدد مانگ رہا ہے ۔ پاکستان کو گالیاں دینے والے اورمردہ باد کہنے والوں پر بغاوت کا مقدمہ قائم کر کے برطانیہ سے پاکستان واپس لاکر تختہ دار پر لٹکایا جائے پاکستان مردہ باد کے نعرے کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ’’را‘‘ کے ان ایجنٹوں کے خلاف بزدلانہ کاروائی کرنے کی بجائے دلیرانہ فیصلے کرکے انہیں نشان عبرت بنا دیا جائے اس مسئلے پر پوری قوم متحد ہے ان کی جماعت کے پاکستان میں موجود ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگررہنماء گرفتاری اورقوم کے رد عمل کے خوف سے الطاف سے علیحدگی کا ڈوھنگ رچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی نے 35 سال قبل ہی ان کو پہچان کر آج کے تمام حالات سے قوم کو خبردار کر دیا تھاکہ یہ جماعت دشمن کی آلہ کار اور ’’را‘‘ کی ایجنٹ ہے مگر حکمرانوں نے اپنے مفاد کی خاطر ان کواستعمال کیا اور انہیں پروان چڑھنے کا موقعہ دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شریف پورہ محمود بوٹی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجتماع سے شیخ الحدیث علامہ ارشاد احمد جلالی، حافظ نصیر احمد نورانی، حافظ محمد ندیم اور دیگر مقررین نے نھی خطاب کیا ۔