بلاول بھٹو زرداری شہدائے جمہوریت کے امین ہیں،عدنان ہنجراء
لاہور (پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے رہنماچوہدری عدنان اصغر ہنجرا کہا کہ بلاول بھٹو زرداری شہدائے جمہوریت کے امین ہیں پاکستان میں سب سے زیادہ جمہوریت کے استحکام کے لیے قربانیاں دینے والی جماعت پیپلز پارٹی تیسری نسل بلاول بھٹو زرداری کے حوالے ہوئی ہے پیپلز پارٹی کے جیالے آج بھی متحد ہیں اس جماعت میں کوئی دھڑے بندی اور فاروڈ بلاک نہیں تمام کارکن بلاول کی قیادت میں متحد ہیں۔
اور وہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے ادھوے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔