قومی محصولات 3100ارب سے تجاوز کر گئے،رانا بابر حسین

قومی محصولات 3100ارب سے تجاوز کر گئے،رانا بابر حسین

لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہقومی محصولات 3100 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں، ملکی اقتصادی صورتحال بہت بہتر ہے، حکومتی اقدامات کی وجہ سے مہنگائی کم ہوئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں، روپیہ مستحکم ہے، جی ڈی پی گروتھ بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور 2018ء تک جی ڈی پی کی شرح نمو 6 فیصد ضرور ہوجائے گی۔ ہمیں دوبارہ موقع ملا تو اگلے پانچ سالوں میں جی ڈی پی کی شرح کو 12 فیصد تک لے کر جائیں گے۔زرعی انقلاب لانے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرلی ہے ۔ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں زراعت کے لئے بڑی رقوم مختص کی گئی ہیں،مسلم لیگ ن نے سب کچھ کسانوں پر لٹادیا ہے ان کسانوں کو مزید مراعات بھی دینے کو تیار ہیں، توانائی کے بحران کے خاتمہ کے ساتھ ہی سبز انقلاب کی طرفسفر تیز ہوجائے گا،نہری ڈھانچہ کو مضبوط بنانے کیلئے سیفٹی ایویلیویشن یونٹ قائم کردیا گیا ہے ،اس سال گیس کے چار لاکھ سے نئے کنکشن بھی جاری کئے جائیں گے، بھکی،حویلی بہادرشاہ،بلوکی اور قادرآباد کے مقامات پرلگائے جانے والے پاور پراجیکٹ زرعی انقلاب میں اہم کردارادا کریں گے، جب ساہیوال کول پاورپراجیکٹ شروع کیاگیا تو اس کے بارے میں منفی تصویرپیش کی گئی اورکہا گیا کہ یہ منصوبہ 10برس سے پہلے شروع نہیں ہوسکے گا لیکن ہم انہیں زیادہ قصور وار نہیں سمجھتے جنہوں نے یہ پراپیگنڈاکیا کیونکہ بدقسمتی سے پاکستان کی ماضی کی تاریخ یہی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ نیلم جہلم ہائیڈروپراجیکٹ سے کہیں بڑا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1