کشمیر دو طرفہ مسئلہ ہے پاکستان اسے بین الاقوامی تنازع بنانے سے گریز کرے :بھارت

کشمیر دو طرفہ مسئلہ ہے پاکستان اسے بین الاقوامی تنازع بنانے سے گریز کرے ...

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ ایم جے اکبر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی بنانے سے گریز کرے یہ ایک دوطرفہ مسئلہ ہے ،نوازشریف کے خصوصی ایلچی کے طور پر 22ارکان پارلیمنٹ ایک جھوٹ کو 22مرتبہ دہرائیں گئے جو سچ نہیں بن سکتا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر کاکہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی ایشو نہ بنائے کیونکہ یہ ایک دوطرفہ مسئلہ ہے ۔اگر22لوگوں کی طرف سے ا یک جھوٹے بیان کو 22مرتبہ یا 22ہزار مرتبہ بھی دہرایا جاتا ہے تو پھر بھی یہ سچ نہیں بن سکتا ۔اگر پاکستان چند ارکان پارلیمنٹ کو مفت سیاحت فراہم کرنا چاہتا ہے تو یہ اسکا حق ہے ۔پاکستان مسئلہ کشمیر کو بین الاقومی نہ بنائے یہ دوطرفہ مسئلہ ہے جو ایسے ہی رہے گا۔انکا کہنا تھاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کا موقف غلط ہے ۔جس دن اس نے کشمیر پر بات کی وہ پکڑا جائے گا ،پاکستان نے تاشقند اور شملہ میں کشمیر کے حوالے سے وعدے کررکھے ہیں اسی لیے وہ ہمیشہ حقیقت سے ہچکچاتا رہا ہے ۔

مزید : علاقائی