وزیر اعظم تمام صوبوں کیلئے ترقی کے یکساں مواقع فراہم کریں :پرویز خٹک
نوشہرہ (صباح نیوز) خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کرے وزیر اعظم نواز شریف خو د کو پورے ملک کے وزیراعظم بن کر دکھائیں ہمیں پنجاب کے عوام سے کوئی اختلاف نہیں مگر خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو بھی ان کاحق دیا جائے۔ وزیراعظم نو ازشریف دوغلی سیاست کی بجائے تمام صوبوں کوترقی کے یکساں مواقع فراہم کریں۔خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں۔ وفاقی بجٹ میں ان اعلانات کادور دور تک پتہ نہیں۔ معلوم نہیں کہ وزیر اعظم پانی سے سستی بجلی بنانے کی بجائے کوئلے ،فرنس آئل سے مہنگی بجلی پر کیوں زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔سابقہ صوبائی حکومت نے بدعنوانی اور کرپشن کے تما م ریکارڈتوڑ دیئے تھے تمام اداروں کو داؤ پر لگایاحکومت میں سب چور اور ڈاکو اکٹھے ہوئے تھے ہم نے اداروں کو ٹھیک کرنے اور کرپشن پر قابو پانے کے لیے کٹھن سفر شروع کیا خیبرپختونخوا کے عوام کو اس سفر کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔وہ پیر سباق نوشہرہ میں جماعت اسلامی کے رہنما ممبر ضلع کونسل ناذید علی کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام اور مانکی شریف میں بشر خان خٹک فضل محمد عرف چن بادشاہ وصال خان نائب ناظم کی جانب تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر عشائیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرپیر سباق کے ر انور علی ،پیر سباق ٹر انسپورٹ کے صدر گل قند شاہ ،انجمن زمیندارن پیر سبا ق کے صدر مسعود احمد خا ن نے اپنے سا تھیوں اور خاندانوں سمیت پاکستان تحر یک انصا ف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی، ضلع ناظم لیاقت خان خٹک ، صوبائی وزیر میاں جمشیدا لدین کاکاخیل اورایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک نے نئے شامل ہو نے والوں کا خیر مقدم کیا اور ان کو پی ٹی آئی کی ٹو پیاں پہنائیں ۔اس موقع پرگلر یز حکیم آباد ،ضلعی ممبر نا زد علی ، محمد اقبال ،ڈاکٹر عبدالحنا ن نے بھی خطاب کیا اور علاقے کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اس مو قع پرضلعی نا ظم لیا قت خان خٹک ،ضلعی نائب نا ظم اشفا ق احمد ،تحصیل نا ظم رضا اللہ اورتحصیل نا ئب ناظم زرعالم بھی موجو د تھے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورا پاکستان مسائل سے دو چار ہوا اور نالائق افسران کی وجہ سے صوبے اور ملک کو نقصان ہوتا رہا۔ سب اپنی تجوریاں بھرتے اور سرمایہ بیرون ملک منتقل کرنے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر کام کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج امیر مقام ہمیں سیاست سکھارہے ہیں ان کاماضی حال مستقبل عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر مقام وزیر اعظم کا مشیر ہونے کے باوجود صوبے کو لوڈشیڈنگ سے نجات نہ دلاسکے جبکہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے بجلی کے کوٹے سے چھ سو میگا واٹ بجلی سرعام چوری کررہا ہے سوئی گیس کی چوری کے بارے میں بھی معلومات ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی بجلی اورگیس کی ایک ایک پائی کاحساب لیں گے۔ امیر مقام وفاق کا ایجنٹ بننے کی بجائے صوبے کے عوام کے حق کے لیے آواز اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مجبور ہوکر واپڈا ہا ؤس پشاور کاگھیرا ؤ کرکے ان کوتالے لگائیں گے اور اس وقت تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔ جب تک وفاق ہمارا حق تسلیم نہیں کرتا۔میں خوداس احتجاج کی قیادت کروں گا۔پر ویز خٹک نے کہا کے کہ pk 16کے عوام اپنے MPA کی بچگانہ حر کتوں کی وجہ سے تر قیا تی کا مو ں سے محروم ہیں۔اسلئے میں نے خود فیصلہ کیا ہے کہ یہاں آکر اس حلقے کے مسائل حل کروں باقی چار حلقو ں میں تر قیاتی کام جاری ہیں ۔ انہو ں نے کہا کے میں نے ضلعی نا ظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک کو بھی کہا ہے کے پیر سبا ق کے مسا ئل کے حل پر خصو صی تو جہ دیں اور پیر سباق میں حفا ظتی پشتوں،اور سکولوں کی حالت زار پر خصو صی تو جہ دیں۔انہوں نے کہا کہ جن لو گوں نے تحریک انصا ف میں شمو لیت اختیا ر کی وہ اپنے فیصلے پر پشیمان نہیں ہونگے ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ غریب عوام کو انصاف فوڈ کارڈ انصاف صحت کارڈ کی سہولت فراہم کردی ہے جس سے لاکھوں عوام مستفید ہوں گے۔ ہم نے میرٹ اور انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کردیا تمام بھرتیاں میرٹ اور NTS پر ہورہی ہے ۔ان کامزید کہناتھاکہ آنے والے عام انتخابات میں فتح تحریک انصاف کی ہوگی۔ اور عمران خان ہی اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔