وزیراعلیٰ سندھ سے داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سے داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اتوارکو داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفدل سیف الدین نے وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان اور خصوصاً صوبہ سندھ کی ترقی کے لئے بوہرہ جماعت کے کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پربوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفدل سیف الدین نے سندھ کی قدیم تاریخ، تہذیب ، ثقافتی ورثہ کے پس منظر میں اپنی خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیدنا مفدل سیف الدین کی دلچسپی کے پیش نظر انہیں صوبہ سندھ کی تاریخی ، ثقافتی اور قدیم تہذیب کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ ملاقات میں دیگر مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا بوہری جماعت کے وفد نے سندھ میں انہیں محبت ملنے پر وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ بھی ادا کیا ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک پاکستان ، صوبہ سندھ کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔ ملاقات میں جام خان شورو، سعید غنی ، جام مہتاب ڈھر ، وقارمہدی ، پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفدل سیف الدین کو سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف بھی دیئے۔

مزید :

علاقائی -