کراچی، اغواء برائے تاوان میں ملوث ایس ایچ او گرفتار

کراچی، اغواء برائے تاوان میں ملوث ایس ایچ او گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر )اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی)نے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ایس ایچ او ٹیپو سلطان سلیم راجپوت کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق اے وی سی سی نے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ایس ایچ او ٹیپو سلطان سلیم راجپوت کو گرفتار کرلیاہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی اے وی سی سی طارق دھاریجو نے میڈیا کو بتایا کہ ایس ایچ او سلیم راجپوت نے بلدیہ سعیدآباد سے دو تاجروں کو اغوا کیا اور ان سے 20لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کی تو ایس ایچ او ٹیپو سلطان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے،جس پرایس ایچ او کے تھانے پر چھاپہ مارکر گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ کے مطابق ایس ایچ او سلیم راجپوت کودو روز قبل تعینات کیا گیا تھا،ملزم کے خلاف ایسٹ زون میں علحیدہ مقدمہ درج کیا جارہا ہے جبکہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔اس سے قبل ایس ایچ او مبینہ ٹان کو بھی اغوا برائے تاوان کے جرم میں گرفتار کیا جاچکاہے۔

مزید : علاقائی