باغبانپورہ میں 2لاکھ اور جوہر ٹاؤن میں ایک لاکھ کا ڈاکہ

باغبانپورہ میں 2لاکھ اور جوہر ٹاؤن میں ایک لاکھ کا ڈاکہ

  

لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اورچوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی ، طلائی زیورات ، قیمتی سامان ، موبائل فون، گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔ذرائع کے مطابق باغبانپورہ میں ڈاکوؤں نے اکمل کی دکان میں گھس کر 2لاکھ روپے مالیت ، جوہر ٹاؤن میں کامران سے لیپ ٹاپ ،ایک لاکھ روپے اورموبائل فون،شاہدرہ میں صداقت سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون ،ہنجر وال میں ریاض کی دکان میں گھس کر 70ہزار روپے مالیت کی نقدی و آئی فون چھین لیا ۔جبکہ جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ذیشان سے 48ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،فیصل ٹاؤن میں عارف کی بہن سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ لیا ۔قلعہ گجر سنگھ میں صابر ،کوٹ لکھپت میں عمران ، ستوکتلہ میں نبیل ، مصطفی ٹاؤن ،ریس کورس میں مسعود کی گاڑیاں جبکہ لیاقت آباد میں احتشام ،شفیق آباد میں شاہد،ساندہ میں عمار ،باغبانپورہ میں معظم ،گارڈن ٹاؤن میں احمد ،ڈیفنس اے میں شمس ،ستو کتلہ میں مقصود،شاہدرہ ٹاؤن میں سلیم ،اچھرہ میں احتشام ،اسلام پورہ میں عطاء،نولکھا میں شہزاد ،اقبال ٹاؤن میں مظہر،سبزہ زار میں جمیل اورافضل کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -