مسئلہ کشمیر پر خصوصی نمائندے،تمام جماعتوں کی نمائندگی یقینی بنانے کا فیصلہ

مسئلہ کشمیر پر خصوصی نمائندے،تمام جماعتوں کی نمائندگی یقینی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے کشمیر پر خصوصی نمائندوں کے حوالے سے تمام جماعتوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی سے مزید فہرست حکومت کو ارسال کی جائے گی ۔ ترجمان وزیراعظم کے مطابق خصوصی نمائندوں کے حوالے سے فہرست حتمی نہیں ہے اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا گیا تھا کہ تمام جماعتوں سے ارکان کے نام دیں مزید ناموں کا انتظار ہے اسی طرح سینیٹ سے بھی مزید نامزدگیاں موصول ہوں گی ۔ حتمی طور پر نمائندوں کی نامزدگیاں مکمل ہونے پر دفترخارجہ کی جانب سے ان خصوصی نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر کے پس منظر خطے میں اس کی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی یہ ارکان حق خود ارادیت کے معاملے سے متحرک ہوں گے اور اس فوری اقدام کے سلسلے میں اسپیکر سے مزید نام موصول ہوں گے ۔ ترجمان وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر سے نام موصو ل ہونے پر انہیں فہرست میں شامل کیا جائے گا مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دلوانا قومی اقدام ہے اور اس قومی اقدام کیلئے تمام جماعتوں کی نمائندگی ضروری ہے تمام نام موصول ہونے پر دفترخارجہ بریفنگ کا اہتمام کرے گا۔ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی میں بھی توسیع دی جائے گی تاکہ بہتر انداز میں اس مسئلے کو اجاگر کیا جاسکے ۔ پہلے سے جاری فہرست مکمل نہیں ہوئی ۔

مزید : علاقائی