ایم کیو ایم پاکستان کی ذیلی تنظیموں کا اجلاس آج 3 بجے طلب

ایم کیو ایم پاکستان کی ذیلی تنظیموں کا اجلاس آج 3 بجے طلب

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنی ذیلی تنظیموں کا اجلاس اتوار کو دن 3 بجے طلب کرلیاہے جبکہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں مرکزی رابطہ کمیٹی اور سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں بانی ایم کیو ایم سے لاتعلقی کے فیصلے سے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج اتوار کو ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت ایم کیو ایم پاکستان کی ذیلی تنظیموں، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ، آل پاکستان مہاجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، لیبر ڈویژن اور خواتین ونگ سمیت مختلف شعبوں کو بلایا جائے گا جس کے شرکا کو پارٹی پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -