پارلیمانی کمیٹیوں میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوروں کی دوڑ لگ گئی

پارلیمانی کمیٹیوں میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوروں کی دوڑ لگ گئی

  

اسلام آباد (صباح نیوز) متعلقہ پارلیمانی کمیٹیوں میں سی پیک پر دوروں کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔ سینیٹ خصوصی کمیٹی کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری بھی گلگت بلتستان کا دو روزہ کرے گی۔ کمیٹی اراکین کل (منگل کو) خنجراب کا دورہ کرینگے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کمیٹی اراکین کو سی پیک میں گلگت بلتستان کے کردار پر بریفنگ دینگے۔ یاد رہے کہ سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے اقتصادی راہداری نے بھی حال ہی میں گلگت بلتستان کا دو روزہ دورہ کیا۔ اس دورے میں حقوق ملکیت اورعلاقے سے وسط ایشیائی ریاستوں سے رسائی کے لئے مختصر راستہ کی نشاندہی کرتے ہوئے اس سی پیک میں شامل کرنے کے اہم مطالبات کئے گئے یہ مطالبات پیش کرنے والوں میں قانون ساز اسمبلی کے اراکین بھی شامل تھے۔ پاک چین اقتصادی راہداری پر پارلیمانی کمیٹی بھی کل دو روزہ دورے پر گلگت بلتستان جائے گی۔ یہ دورہ 30 اور 31 اگست کو ہو گا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ہمراہ ہونگے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق کل کمیٹی اراکین کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ گلگت میں سی پیک کے تحت گلگت بلتستان میں تعمیرات اور منصوبوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ منگل کو ہی کمیٹی اراکین خنجراب پاس قراقرم ہائی وے پر سی پیک منصوبوں کو دیکھیں گے۔ 31 اگست بدھ کو حکومت گلگت بلتستان کے تحت گلگت کے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں پاک چین اقتصادی راہداری پر سیمینار ہوگا۔

مزید :

علاقائی -