دہشتگردی کا خدشہ ،افغان بستیوں کا سرچ آپریشن ،اہم شخصیات کی سیکیورٹی سخت

دہشتگردی کا خدشہ ،افغان بستیوں کا سرچ آپریشن ،اہم شخصیات کی سیکیورٹی سخت

  

لاہور ( کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے حوالے سے حساس اداروں کی جانب سے موصول ہونیوالی رپورٹس کے بعد سی آئی اے، انویسٹی گیشن اور آپریشن پولیس کی خصوصی ٹیموں نے شہر کے مضافاتی علاقوں اورافغان بستیوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے وہاں سے16مشکوک افراد کو اپنی حراست میں لیتے ہوئے ان سے نامعلوم مقام پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر میں ممکنہ دہشت گردی کے حوالے سے حساس اداروں کی جانب سے پولیس کو خصوصی رپورٹس موصول ہوئی ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس حکام نے مختلف اہم مذہبی اور سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہیں جبکہ آپریشن، انویسٹی گیشن اور سی آئی اے کی پولیس ٹیموں نے شہر کے مختلف مضافاتی علاقوں رائے ونڈ، چوہنگ، مانگا منڈی ، ستوکتلہ، نواب ٹاؤن ، سندر، راوی روڈ، سبزی منڈی، برکی، ٹاؤن شپ، مناواں، سگیاں پل، باٹا پور، باغبانپورہ اور دیگر علاقوں میں مشتبہ افراد کے خلاف وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے وہاں سے 16 مشکوک افراد کو نامکمل کوائف ہونے کی وجہ سے اپنی حراست میں لیتے ہوئے ان سے نامعلوم مقام پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -